ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

اعظم سواتی نے اس اقدام پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز اعظم خان سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔