ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کے شوہر کے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت پر نمٹادی گئی

 خاتون کے شوہر کے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت پر نمٹادی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کے شوہر کے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ایس پی ،سی سی ڈی،ناصرعباس پنجوتا،آفتاب پھلروان ودیگرافسران پیش،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سائلہ طاہرہ بی بی کی درخواست پر سماعت سماعت کی ۔درخواست گزار خاتون اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئی ۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار خاتون پٹیشن واپس لینا چاہتی ہے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے درخواست گزار خاتون سے مکالمہ کرتے ہوئے آپ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ تو نہیں ۔چیف جسٹس کو درخواست گزار خاتون نے جواب دیا کوئی دباؤ نہیں ، وہ کیس نہیں چلانا چاہتی۔ عدالت نے خاتون کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے پٹیشن نمٹادی۔درخواست گزار خاتون نے اپنے شوہر محمد تنویر کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا ۔

Ansa Awais

Content Writer