ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غریب, مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ

غریب, مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے غریب، مستحق اور اسپیشل بچوں کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پرائیویٹ اسکول آرڈی نینس 2014 کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔

 محکمہ کی جانب سے ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت جاری کر دی گئی،وزرات تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں سے فری بچوں کی لسٹیں بنوانے کا فیصلہ کیا ہے، پرائیویٹ سکولوں سے داخلہ کی تفصیل طلب کی جائے گی۔

  سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کے بعد 31 اگست تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔

 محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق آرڈینینس کے تحت پرائیویٹ اسکولوں کو 10 فیصد بچے مفت پڑھانے کیلئے پابند کیا جائے گا۔

 وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کو آرڈی نینس پر عمل کرنے کا پاپند بنایا جائے گا، پنجاب میں اسپیشل بچوں کا پہلا آٹزم اسکولز بننے کو تیار ہے۔