ویب ڈیسک: پاکستان بھر کے طلباء، اساتذہ اور سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی خوشخبری, 14 سے 17 اگست تک مسلسل چار دن کی تعطیلات متوقع ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست جمعرات کو یومِ آزادی کی چھٹی ہوگی, ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات، پریڈز، اور ثقافتی ایونٹس ہوں گے۔
15 اگست جمعہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور مذہبی اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ 16 اور 17اگست ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔
اگر حکومت 14 اور 15 اگست کی سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیتی ہے تو 16 اور 17 اگست کے ساتھ مسلسل 4 دن کی تعطیلات ممکن ہو جائیں گی۔
دوسری جانب حکام کو یومِ آزادی اور چہلم کے جلوسوں کے دوران سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ عوام بلاخوف تقریبات میں شریک ہو سکیں۔