ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، حالیہ بیان یا ویڈیو نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس بار بھی تنقید کی وجہ ان کا نامناسب ڈانس ہے۔انھوں نے ایک گانے پر بیلی ڈانس کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس رقص کے لیے اداکارہ نے نہایت نامناسب اور مختصر لباس کا انتخاب کیا۔ جس پر صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو "فحش" اور "غیر اخلاقی" قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔