ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی گرفتار کارکنوں کی تفصیلات کے متعلق درخواست پر سماعت نمٹا دی گئی

 پی ٹی آئی کی گرفتار کارکنوں کی تفصیلات کے متعلق درخواست پر سماعت نمٹا دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی گرفتار کارکنوں کی تفصیلات کے متعلق درخواست پر سماعت ،عدالت نے گرفتار افراد کے ناموں کے ساتھ نئی درخواست دائر کرنے ہدایت کرتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی۔

جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے پی ٹی آئی کے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ،پی ٹی آئی کے اکمل خان باری نے 250 نامعلوم کارکنان کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے درخواست میں گرفتار افرادکے نام و پتہ نہیں درج کیے،،پتہ و نام اور بغیر ولدیت کے عدالت کیسے انکی برآمدگی کروا سکتی ہے. درخواست گزار وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں ابھی کچھ افراد کی لسٹ ملی ہے۔  جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیا ایسے عدالت لسٹ لے سکتی ہے۔ آپ لسٹ والے ناموں کو درج کرکے نئی درخواست دائر کرلیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer