ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس کا غزہ کی آئندہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان

 حماس کا غزہ کی آئندہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

 عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس اب نہ گزرگاہوں کی نگرانی کرے گی اور نہ ہی امدادی نظام سنبھالے گی۔

 انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کی گزرگاہیں ہماری ترجیح نہیں، حماس کو غزہ کی داخلی گزرگاہوں پر قبضے کا شوق ہے نہ اقتدار کا لالچ، ہمارا مقصد فلسطینی عوام کا تحفظ ہے۔

 انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حماس نئی حکومتی انتظامیہ میں کسی قسم کا حصہ نہیں لے گی۔