ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: پولیو کا  ایک اورکیس سامنے آگیا

پشاور: پولیو کا  ایک اورکیس سامنے آگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا۔

محکمۂ صحت نے خیبرپختونخوا میں پولیو کے نئے کیس کی تصدیق کی ہے۔ لکی مروت کی یوسی سلیمان خیل میں 5 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی پولیو کا کیس سامنے آیا تھا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کی عمر صرف 10 ماہ تھی۔

قومی ادارہ صحت کی پولیو لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 18 تک پہنچ چکی ہے۔