ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لاہور :ریلوے پولیس کی کارروائی، جعلی ریلوے ملازم گرفتار

  لاہور :ریلوے پولیس کی کارروائی، جعلی ریلوے ملازم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد: لاہور ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو ریلوے ملازم ظاہر کرنے والے جعلی شخص کو گرفتار کر لیا.

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ولید ٹرین نارووال پسنجر کے مسافروں سے ٹکٹ کی مد میں پیسے اکٹھے کرتا تھا،چند روز قبل وائرل ویڈیو میں ملزم خود کو ریلوے ملازم ظاہر کرکے پیسے وصول کر رہا تھا،ملزم شاہدرہ کے قریب اونچی آواز میں مسافروں سے ٹکٹ ،پیسوں کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے فوری بعد ریلویز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،ریلویز پولیس نے ملزم کو اس کے آبائی علاقے نارنگ منڈی سے گرفتار کرلیا،ملزم اس سے پہلے جعلی ریلوے ملازم بن کر ایسی متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔

ڈی آئی جی نارتھ نے ملزم کی کامیاب گرفتاری پر ایس ایچ او لاہور اور اسکی ٹیم کو شاباش دی۔