راؤ دلشاد: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کا معاملہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔
ن لیگی ارکان نے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی رولنگ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ارکان کی جانب سے یہ فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، اور اب اس بات پر غور جاری ہے کہ درخواست سپریم کورٹ میں دی جائے یا ہائیکورٹ میں۔
ن لیگی ارکان افتخار چھچھڑ، امجد علی جاوید اور ملک احمد سعید ذاتی حیثیت میں اسپیکر کی رولنگ کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا, قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے اور جلد ہی عدالتی کارروائی کا آغاز متوقع ہے۔