ملک اشرف:سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز طویل علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
میاں اللہ نواز نے 7 فروری 2000 سے 17 جولائی 2000 تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔ان کا شمار پاکستان کے کہنہ مشق اور معزز ججوں میں ہوتا تھا۔
سابق چیف جسٹس کی عدلیہ کے لیے گراں قدر خدمات کو یاد کرتے ہوئے وکلاء، ججز اور دیگر عدالتی حلقوں نے ان کے انتقال پر تعزیت اور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔