ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا

نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کو مزید آسان بنا دیا ہے، جس کے تحت شہری اب ملک بھر میں کسی بھی نادرا مرکز سے درخواست جمع کرا سکتے ہیں, خواہ وراثتی جائیداد کسی بھی صوبے میں ہو۔

نادرا ترجمان کے مطابق اب وراثتی جائیداد کی لوکیشن سے قطع نظر، درخواستیں ملک بھر کے 186 جانشینی سہولت مراکز پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔یہ سہولت اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان سمیت تمام علاقوں میں دستیاب ہے۔
قانونی ورثا نادرا کے کسی بھی مرکز پر بائیومیٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت "Pak ID" موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہے جو گھر بیٹھے اس عمل کو ممکن بناتی ہے۔

اس سے قبل جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست اسی صوبےمیں جمع ہوتی تھی جہاں جائیداد واقع ہوا کرتی تھی، تاہم جانشینی سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کے بعد نادرا ہیڈکوارٹرز نے تمام متعلقہ مراکز کو نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔