کراچی سے آنے والی ایک اور ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

 کراچی سے آنے والی ایک اور ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور سے کراچی آنے والی 2 ڈاؤن خیبر ایکسپریس بہاولپور کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے سمہ سٹہ جنکشن ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر خیبر میل ایکسپریس کی کئی بوگیاں ٹرین سے الگ ہو گئیں۔ ٹرین کے دو حصوں میں بٹنے کی اطلاع ملتے ہی ڈرائیور نے ٹرین روک دی گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق عملے نے باقی بوگیوں کو ٹرین سے منسلک کر کے گاڑی کو روانہ کیا گیا، جو اب کراچی کی طرف رواں دواں ہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ چلتی ٹرین میں اگر لیور کھل جاتا تو بقیہ بوگیاں حادثے کا شکار ہوسکتی تھی۔  مینٹیننس نہ ہونے کی وجہ سے بوگیاں اس طرح کے مسائل کا شکار ہیں۔