ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کی معلومات کیلئے لاہور، فیصل آباد ریلوے سٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک قائم

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کی معلومات کیلئے لاہور، فیصل آباد ریلوے سٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کی معلومات کیلئے لاہور اور فیصل آباد ریلوے سٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں کی سہولت اور بروقت  معلومات کیلئے  ریلوے لاہور ڈویژن کی جانب سے ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ لاہور اور فیصل آباد ریلوے سٹیشنوں پر قائم کیے گئے ہیلپ ڈیسک پر عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے، جہاں جائے حادثہ سے موصول ہونے والی معلومات مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔

ریلوے انتظامیہ لاہور کے مطابق مسافروں کی رہنمائی کیلئے ہیلپ ڈیسک پر عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا۔  ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی جانب سے  ہدایت کی گئی ہے کہ ہیلپ ڈیسک پر عملہ مسافروں سے ہمدردی اور خوش اخلاقی سے پیش آئے۔