ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی گرفتاری پر علیم خان کا ردعمل

 عمران خان کی گرفتاری پر علیم خان کا ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  کی گرفتاری پر استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ  اللہ حق ہے، عمران خان کی گرفتاری مکافاتِ عمل ہے کیونکہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔

دوسری جانب  استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری  نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی استحکام کے لیے بہتر ثابت ہوگی، بہت جلد ان کے گھر سے بھی گواہیاں آئيں گی۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان گرفتار

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer