خطرناک کنگ کوبرا اور گائے کے درمیان انوکھی محبت، ویڈیو وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کیا آپ نے کبھی کسی انتہائی معصوم اور کسی خطرناک کو محبت سے ساتھ بیٹھے دیکھا ہے، اگر نہیں تو ہم آپ کیلیے ایک ایسی دلچسپ ویڈیو لائے ہیں جسے دیکھ کر آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک خطرناک کنگ کوبرا اور گائے کے درمیان انوکھی محبت کو دکھایا گیا ہے،

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گائے اپنے سامنے پھن پھیلائے بیٹھے کنگ کوبرا کو اپنی زبان سے چاٹ رہی ہے، یہ منظر دیکھ کر صارفین حیران ہو رہے ہیں کیونکہ دیکھنے والوں کو یہ لگ رہا تھا جیسے ابھی کوبرا گائے کو ڈس کر اس کی زندگی کا خاتمہ کردے گا۔

ٹوئٹر صارف نے 17 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ دونوں کے درمیان یہ عمل اعتماد اور محبت کی علامت ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گائے سانپ کو کیوں چاٹ رہی تھی لیکن اس خوبصورت نظارے کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو اب تک 6 لاکھ 28 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں لوگ اپنے دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔