موسم کا حال بتانے والوں نے خطرناک پیشگوئی کردی

موسم کا حال بتانے والوں نے خطرناک پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  9 اگست سے لے کر 11 اگست تک طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ 

 

        محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پرابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔ آج شہر کا زیادہ زیادہ سے درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہےگا، جبکہ صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 63 فیصد تک جائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بھی شہر کا موسم جزوی طور پرابر آلود رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  9 اگست سے لے کر 11 اگست تک طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں، ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی جانب سے ہدایات جاری کردیں ہیں، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے بلا تعطل آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ 

ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ نالوں کی صفائی کا ارسر نو جائزہ لیا جائے اور ضرورت کے مطابق صفائی میں کسی قسم کی کوتائی نہ برتی جائے۔ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ مزید بارشوں سے پہلے ہیوی مشنری کو سٹینڈ بائے رکھا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer