سٹی 42 : موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر آسان بنانے کے لیے محکمہ ایکسائز کا اہم اقدام، شہریوں کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز کا دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل کے لیے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیٹرول سبسڈی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے موٹر سائیکل مالک کے نام رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر آسان بنانے کے لیے محکمہ ایکسائز کا دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا۔ ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کا کہنا ہے کہ حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھانے کے لئے شہری فی الفور بائک اپنے نام پر کروائیں۔ انہوں نے کہاکہ رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز فعال ہوں گے ۔