طیب سیف : حکومت کی کفایت شعاری مہم ، کیپٹل سٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام مارکیٹس اور شاپنگ مال رات آٹھ بجے بند ہوں گے ۔ تمام شادی ہال اور ریسٹورنٹس رات 10بجے بند کیے جائیں گے۔ ریسٹورنٹس ڈیلیوری اور ٹیک آوے کے لئے تادیر کھلے رہ سکتے ہیں ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق تندور ، میڈیکل سٹور ، پٹرول پمپ ، سی این جی اسٹیشن اور بیکریز پر نہیں ہو گا ۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق کل سے ہو گا ۔
