سٹی 42 : انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 279.10 روپے سے کم ہوکر 279.07 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر5 پیسے سستاہوکر 280.13 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 41 پیسے اضافے سے 324.42 روپے، برطانوی پاونڈ 69 پیسے اضافے سے 372.13 روپے، یو اے ای درہم 13 پیسے مہنگا ہوکر 76.86 روپے، سعودی ریال 14 پیسے اضافے سے 75.05 روپے کا ہوگیا۔