حافظ شہباز علی : راولپنڈیز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔
ترجمان راولپنڈیز کے مطابق نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے ۔ نسیم شاہ سائیڈ سٹرین انجری کی وجہ سے میچ میں باؤلنگ کے دوران میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
راولپنڈیز ٹیم انتظامیہ نے نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے کی تصدیق کردی ۔
ترجمان راولپنڈیز کا کہنا ہے کہ راولپنڈیز کی ٹیم انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں نسیم شاہ کے ساتھ ہے ۔