ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9مئی کو گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، جیل میں  سماعت،تفتیشی افسر سے جزوی جرح مکمل

 9مئی کو گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، جیل میں  سماعت،تفتیشی افسر سے جزوی جرح مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سانحہ 9مئی کے حوالے سے مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی   کوٹ لکھپت جیل میں  سماعت کی ،ملزمان کے وکلاء نے تفتیشی افسر سے جزوی جرح مکمل کی ۔

تفصیلات کے مطابق مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں  جیل ٹرائل پر سماعت ہوئی،عدالتی عملے نے کوٹ لکھپت جیل مین ملزمان کی حاضری مکمل کی ، مقدمہ کا  تفتیشی افسر جرح کیلئے پیش ہوا ،ملزمان کے وکلاء نے تفتیشی افسر سے جزوی جرح مکمل کی ،دیگر ملزمان کے وکلاء آیندہ سماعت کر تفتیشی افسر سے جرح کریں گے عدالت نے مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

مقدمہ میں تمام 37 سرکاری گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے ،چشم دید گواہان اور نو مئی سازش کے گواہان سے جرح مکمل ہو چکی ہے ،برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی ،زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔