ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیرِ خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیرِ خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے آج جاپان کے وزیرِ خارجہ توشیمِتسو موتیگی کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس کے دوران دونوں راہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے فوری کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے کشیدگی میں کمی اور پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور اس کی حمایت کی۔ اسکے علاوہ دونوں راہنماؤں نے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔