ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کفایت شعاری مہم، لاہور پولیس کے لیے ایندھن کی نئی حد مقرر

کفایت شعاری مہم، لاہور پولیس کے لیے ایندھن کی نئی حد مقرر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: حکومت پنجاب کی کفایت شعاری مہم کے تحت لاہور پولیس کے افسران اور گاڑیوں کے لیے ایندھن کے استعمال کی نئی حد مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں سی سی پی او آفس لاہور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں مختلف عہدوں کے لیے ماہانہ فیول حد مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جیز کے زیر استعمال گاڑیوں کے لیے 600 لٹر ماہانہ ایندھن کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ ایس ایس پیز کے لیے 450 لٹر اور ایس پیز کے لیے 300 لٹر ماہانہ حد مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح فیلڈ میں تعینات ڈی ایس پیز کے لیے 250 لٹر ماہانہ ایندھن مختص کیا گیا ۔

دفاتر میں تعینات اسٹاف، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور پرائیویٹ سیکرٹریز کے لیے 150 لٹر ماہانہ ایندھن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاہور پولیس کے مختلف ونگز کی موٹر سائیکلوں کے لیے 24 لٹر ماہانہ ایندھن کی حد مقرر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جیل وینز کے لیے 350 لٹر اور ہینو بسوں کے لیے 400 لٹر ماہانہ ایندھن کی اجازت دی گئی ہے۔