عابد چودھری: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے اپنے افسران اور اہلکاروں کے لیے ڈریس کوڈ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت دورانِ ڈیوٹی مخصوص لباس کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق سی سی ڈی کے تمام افسران اور اہلکار اب ڈیوٹی کے دوران پینٹ شرٹ پہننے کے پابند ہوں گے، جبکہ شلوار قمیض پہننے کی اجازت ختم کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہدایات خصوصی طور پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بھی لاگو ہوں گی تاکہ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ شناخت برقرار رکھی جا سکے۔
مزید یہ کہ میٹنگز کے دوران بھی یہی ڈریس کوڈ نافذ ہوگا، اور جمعہ کے روز بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔