وقاص احمد:کاہنہ کے علاقے میں واقع ایک نجی پٹرول پمپ کے واش روم سے نوجوان کی لاش برآمد ہو گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی عمر تقریباً 30 سے 35 سال کے درمیان تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹمارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد واضح ہو گی، اور تحقیقات کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر آگے کارروائی کی جائے گی۔