شاہین عتیق: لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جانب سے جزوی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث عدالتی امور متاثر ہو رہے ہیں۔
لاہور بار ایسوسی اایشن نے بائیو میٹرک سسٹم کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ وکلا کی عدم حاضری کے باعث متعدد کیسز بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کیے جا رہے ہیں، جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بار ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم میں ضروری ترامیم کی جائیں اور اس عمل میں وکلا برادری کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ و
کلا کا مؤقف ہے کہ بار کو آن بورڈ لیے بغیر ایسے اقدامات مسائل پیدا کر رہے ہیں۔
وکلا نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج میں شدت آ سکتی ہے۔