فاران یامین: پنجاب پولیس نے جوہر ٹاؤن میں پتنگ بازی اور اس کی غیر قانونی فروخت کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، ایس ایچ او محسن شہزاد نے خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزم عثمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جٹ چوک پر آن لائن آرڈر کے ذریعے پتنگیں سپلائی کرنے آیا تھا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 250 سے زائد پتنگیں اور 43 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے کیونکہ کیمیکل ڈور کے استعمال سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں اور ماضی میں متعدد حادثات بھی پیش آ چکے ہیں۔