ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"سب فنکار ایک جیسے نہیں ہوتے" فضیلہ قاضی کا ڈکی بھائی کو کرارا جواب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  معروف یوٹیوبر ڈکی بھائیکی جانب سے اداکاروں کے حوالے سے دیے گئے بیان پر سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

فضیلہ قاضی نے ‘ڈکی بھائی‘ کی بشریٰ انصاری اور دیگر فنکاروں سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کیا۔ اداکارہ نے ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھائی، میں صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ تمام اداکار اور اداکارائیں ایک جیسے نہیں ہوتے۔ اس لیے جب آپ پورے ایک شعبے کی بات کر رہے ہوں، تو براہ کرم ایک بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ‘لیکن ہاں! آپ نے یہ بات بالکل درست کہی ہے کہ دنیا بدل رہی ہے، ہمیں اس تبدیلی کو قبول کرنا چاہیے اور اسے دوسروں کے لیے بھی قابلِ احترام بنانا چاہیے۔‘

فضیلہ قاضی نے اپنے کمنٹس میں یہ بھی لکھا کہ ‘ہم میں سے اکثر اداکار یوٹیوبرز کی تعریف کرتے ہیں اور ہمارے اپنے بھی یوٹیوب چینلز ہیں‘۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ وہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے، اور صرف ان کے چہرے سے یہ جانتے ہیں کہ وہ ایک اداکارہ ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ‘ٹی وی انڈسٹری کے اداکار اور اداکارائیں احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ڈیڈ لوگ ہیں، یہ ڈائریکٹرز کی انگلیوں پر ناچتے ہیں، ان کی اپنی محنت نہیں ہوتی، اور کردار حاصل کرنے کے لیے انہیں بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ٹی وی فنکاروں کے ڈرامے دیکھنے والے کون ہیں؟ ٹی وی کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔‘ڈکی بھائی نے اس کے بعد یہ بھی کہا کہ ہم سب کو نئے آنے والے لوگوں کی عزت کرنی چاہیے۔