ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپین میں سیاحوں کے خلاف مظاہرے معمول بن گئے،لیکن کیوں؟  

سپین میں سیاحوں کے خلاف مظاہرے معمول بن گئے،لیکن کیوں؟  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:یورپی ملک سپین کی آبادی 4 کروڑ 83 لاکھ ہے مگر وہاں ہر سال 10 کروڑ سیاح آتے ہیں۔

 سیاحوں کی بڑھتی تعداد سے نہ صرف گھروں کی قلت نے جنم لیا بلکہ ان کے کرائے بھی آسمان پر جا پہنچے۔

 آج لاکھوں کرائے دار اپنی آمدن کا ’’ 40 فیصد ‘‘حصّہ بطور کرایہ دے رہے ہیں جو بہت زیادہ ہے۔

 سپین کے شہری اسی لیے وہ پریشان و ناراض ہیں، سیاحوں کے خلاف مظاہرے معمول بن گئے۔

 حکومت نے سیاحوں پر ٹیکس لگائے ، گولڈن ویزے منسوخ کیے مگر ہاؤسنگ بحران کم نہ ہوا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

  ماہرین کے مطابق اسپین میں ’’چھ لاکھ‘‘ نئے گھر بنیں گے تبھی مسئلہ حل ہو گا۔