رشتہ توڑنے پر ممانی کو قتل، سابق منگیتر کی بہن کو زخمی کر دیا

Crimes against women, violence against women, woman shoot dead, Gujranwala crime report, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:رشتہ توڑنے پرنوجوان نے منگیتر کےگھر میں گھس کرفائرنگ کردی۔

فائرنگ کاواقعہ گوجرانوالہ کے علاقے  فیروزوالا میں پیش آیا جہاں لڑکے کی فائرنگ سے لڑکی کی والدہ جاں بحق اور بہن زخمی ہوگئی۔

 لڑکی محکمہ ہیلتھ میں ویکسی نیٹراوراس کی والدہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی. زخمیوں کو  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے  جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فاروق کی ماموں زاد سے 2 سال قبل منگنی ہوئی تھی تاہم لڑکی کے گھر والوں نے چند روز قبل لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے کردیا تھا.عید کے 2 روز بعد لڑکی کے نکاح کی تاریخ طے تھی۔