بلوچستان; سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان; سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حمد منصور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دورانِ آپریشن فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کا شدید تبادلہ  ہوا جس کے نتیجہ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک اسد عرف حسرت ہے جبکہ دوسرے کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی۔

 دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا،  ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں نہ صرف سیکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ شہریوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث تھے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کی ترقی استحکام اور خوشحالی کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گی۔