دوران عدت نکاح کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت میں وقفہ

 دوران عدت نکاح کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت میں وقفہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت میں وقفہ کر دیا۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت جونیئر وکیل نے استدعا کہ سینئر کونسل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دینے ہیں وہ آ رہے ہیں، ان کے پہنچنے تک سماعت میں وقفہ کیا جائے،عدالت نے سلمان اکرم راجہ کے پہنچنے تک اپیلوں پر سماعت میں وقفہ کر دیا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی، عدالت نے خاور مانیکا کو اپنا وکیل عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer