علی امین کی کور کمانڈر پشاور کی افطاری میں شرکت کی عمران خان نے حمایت کی

Ali Amin Gandapur, City42 , Core Commander Peshawar Aftari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے ذرائع نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ  علی امین گنڈا پور کو کورکمانڈر ہاؤس پشاور میں وزرا سمیت افطاری اوربریفنگ میں شرکت پر  پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

پی ٹی آئی کے  ذرائع نے بتایا کہ  پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اورصوبائی وزرا  پشاور کے کور کمانڈر ہاؤس مین افطاری پر مدعو کیا گیا تھا۔ افطار کے بعد صوبے میں امن وامان پر عسکری حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

پی ٹی آئی کے  ذرائع  نے دعویٰ کیا  کہ بانی پی ٹی آئی  کو ملاقات، افطاری اور بریفنگ پر اعتماد میں لیا گیا  اور بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔