اسلحہ رکھنے والے شہری خبردار، ڈی آئی جی آپریشنز نے بڑا حکم دیدیا

لائسنسی اسلحہ کی مائیکرو مانیٹرنگ کا فیصلہ
کیپشن: Weapon
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہریوں نے کس نوعیت کا اسلحہ رکھا ہے اور کیوں رکھا ہے؟ سب کوائف تھانوں میں موجود ہوگا, لاہور پولیس نے لائسنسی اسلحہ کی مائیکرو مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔ اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کا تھانوں میں ریکارڈ جمع کروانا ہو گا.

لاہور پولیس کے مطابق اب لائسنسی اسلحے کا ریکارڈ بھی تھانوں میں جمع کروانا ہو گا ۔اسلحہ لائسنس ہولڈر کس کے پاس کتنا اسلحہ ہے اور کس قسم کا ہے؟ سب ریکارڈ تھانوں میں موجود ہوگاجس کے لیے لاہور پولیس نے لائسنسی اسلحہ کی مائیکرو مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ تھانوں میں لائسنسسی اسلحے کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا جس کے لیےشہریوں نے کس نوعیت کا اسلحہ رکھا ہے اور کیوں رکھا ہے؟ سب کوائف تھانوں میں موجود ہوگا۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ قانون انہیں اس بات کی بھی اجازت دیتا ہے کہ تھانے اپنی اپنی حدود میں ریکارڈ مرتب کریں گے کوائف جمع نہ کرانے والے لائسنس کو معطل کر دیا جائے گا جس سے نچلی سطح پر ریکارڈ مرتب ہونے سے جرائم میں استعمال ہونے والے اسلحے کو پکڑنا آسان ہوگا۔ڈی آئی جی ساجد کیانی نے اس حوالے سے ضلعی حکومت سے تفصیلات مانگ لی ہیں کہ کس کے  پاس کتنا اسلحہ لائسنس ہے اور وہ کس قسم کا ہے؟

یاد رہے کہ قبل ازیں لاہور پولیس نےشہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کا عزم کیاتھا، شہر میں غیر قانونی اسلحہ تھانوں میں جمع کرانا ہو گا،مشرف دور حکومت میں حکومت کی جانب سے غیرقانونی اسلحہ تھانوں میں جمع کروانے کے لیے مہلت دی گئی تھی، جس سے غیر قانونی اسلحہ کے استعمال پر بہت حد تک قابو پا لیا گیا تھا، لاہور پولیس نےاب ایک بار پھر ایسی مہم چلانے کے لئےاجازت طلب کی گئی ہے۔

 حکومتی اجازت کے بعد شہریوں کو غیرلائسنسی اسلحہ تھانوں میں جمع کروانے کے لیے مہلت دی جائے گی اور غیر لائسنسی اسلحہ پولیس ضبط کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer