سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

شہزاد خان ابدالی:لاہور شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔منگل کے روز سونا 550روپے فی تولہ سستا ہوا ہے ، خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سونا 550روپے فی تولہ سستا ہوا ہے جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 3ہزار750روپے فی تولہ رہی اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 95ہزار 104روپے فی تولہ میں فروخت ہوا اسی طرح 21قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 90ہزار 781روپے رہی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 1340روپے رہی ۔

خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں 550روپے فی تولہ کمی خوش آئند امر ہے مگر سونا اب بھی بہت مہنگا ہے،، سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیئے۔