رمضان المبارک سے قبل خانہ کعبہ کی صفائی کا کام جاری

Holy Kaaba
کیپشن: Holy Kaaba
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکام  کی جانب سے کوویڈ 19 کے حفاظتی اقدامات کے مطابق رمضان المبار ک سے قبل خانہ کعبہ کی صفائی ستھرائی کا روایتی کام جاری ہے۔

سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے اتوار کوخانہ کعبہ کی صفائی اور اصلاح و مرمت کی پانچ روزہ مہم کا آغاز کیا یہ کام ماہ رمضان کے استقبال کے لیے کیا جارہا ہے۔سعودی عرب کے حکام نے پہلے روز اتوار کوکیسوہ پر صفائی  کا کام کیا، عرب نیوز کے مطابق خانہ کعبہ کی صفائی ستھرائی کا کام کا کوویڈ حفاظتی احتیاطی تدابیر کے مطابق جاری ہے،14 ماہرین غلاف کعبہ کی صفائی اور اصلاح و مرمت کا کام انجام دے رہے ہیں جبکہ سٹینڈرڈ کنٹرولر اور ہیلتھ ایکسپرٹ کام کی نگرانی میں کررہے ہیں۔

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی اصلاح و مرمت کے ادارے کے انچارج فہد الجابری نے بتایا کہ کام کی شروعات غلاف کعبہ کو کسنے کے لیے مختلف جہتوں سے اس کے بند کھول کر کیا گیا،شاذروان کے سنہرے حلقوں کے نیچے سادہ سیاہ کپڑا لگایا جارہا ہے جبکہ حجر اسود کا فریم اور رکن یمانی کا منقش فریم بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ  اصلاح و مرمت کی کارروائی مکمل کرکے غلاف کعبہ کی صفائی ہوگی اور گردو غبار ہٹایا جائے گا، یہ کام چوبیس گھنٹے انجام دیا جارہا ہے کہیں ضرورت پڑی تو سلائی کا کام بھی ہوگا اور اگرکہیں کٹ ہوا تو اسے رفو بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ یہ کام بیس سالہ تجربہ رکھنے والے ہنر مند انجام دے رہے ہیں۔

فہد الجابری نے بتایا کہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ میں کئی نوجوان ہنر مندوں سے ٹریننگ بھی لے رہے ہیں

Sughra Afzal

Content Writer