عاطف اسلم کی آذان کی ویڈیو نے مقبولیت حاصل کرلی

عاطف اسلم کی آذان کی ویڈیو نے مقبولیت حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے کی آواز میں آذان کی ویڈیو عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر اذان کی ویڈیو شیئر کی جس میں اذان کے ساتھ دکھائے جانے والے مناظر میں خانہ کعبہ، گنبد خضری، قران کریم اور خدا کی قدرت شامل ہے۔ عاطف اسلم کی آواز میں اذان نے سننے والوں پر رقت طاری کردی۔

دوسری جانب عاطف اسلم نے کورونا لاک ڈاون کی موجودہ صورتحال کے باعث گھر میں مایوس ہوتے مداحوں کے لیے ان کی فرمائش پر تاجدارِ حرم بھی پڑھی۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھا گیا مشہور و معروف کلام تاجدارحرم اور حمد باری تعالی وہی خدا ہے کی پذیرائی دنیا بھر میں ہوئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer