(یاور ذولفقار) کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی چھٹیوں میں 14اپریل تک توسیع کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 14اپریل تک لاہور ہائیکورٹ اورماتحت عدالتوں میں صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت ہوگی جبکہ عدم پیروی کی بنیاد پر کیسز کو خارج نہیں کیا جائے گا۔ سیشن جج لاہور سمیت پنجاب بھر کے سیشن ججز کو نوٹیفکیشن ارسال کر دیا ہے۔