عثمان علیم : لاک ڈائون کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی حکومت سے ریلیف پیکج کا مطالبہ کر دیا, چیئر مین بس آنر زفیڈریشن عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ بسیں لیز پر ہیں، لاک ڈائون کے باعث خسارہ پورا نہیں ہو سکتا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون کے باعث پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی حکومت سے ریلیف پیکج کا مطالبہ کر دیا ۔چئیرمین بس اونر فیڈریشن عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام ٹرانسپورٹرز کی بسیں بینک لیز پر ہیں ، ایک ماہ بسیں بند ہونے کی وجہ سے چھ ماہ تک ہمارا خسارہ پورا نہیں ہو سکتا ،حکومت ہم تمام ٹرانسپورٹرز کو لیز کی ادائیگی کیلئے چھ ماہ کا ریلیف دے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام ٹرانسپورٹرز چھ ماہ تک بینک لیز ادا نہیں کر سکتے ہیں ،ہمیں یہ چھ ماہ کی لیز تمام بینک لیز ختم ہونے کے بعد ادا کرنے کی اجازت دی جائے ، موجودہ صورتحال میں لیز ادا کرنا ناممکن ہے لہزا حکومت ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرے۔
یاد رہے ملک بھر میں 14 روز سے لاک ڈائون ہے،پبلک ٹرانسپورٹ ،شاپس بند ہیں،ایک بار پھر پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، 14 اپریل تک یہ لاک ڈائون جاری رہے گا۔ ادھر لاہورشہر میں لاک ڈاؤن کے 14 ویں روز بھی ناکہ بندی جاری ہے،اب تک 1 لاکھ 10 ہزار 939 شہریوں کو ناکوں پر روک کرسفرکی وجہ پوچھی گئی،1 لاکھ 2 ہزار 573 شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھربھیجا گیا,پولیس کی شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی کوشش جاری ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 1406 مقدمات،غیر ضروری سڑکوں پر آنیوالے 95 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ جاری کی گئی،لاک ڈاؤن کے چودہویں روز سختی نرمی میں بدل گئی.
خیال رہے کورونا وائرس کے بڑھتے وار سے صوبے کے شہری پریشان، پنجاب میں مشتبہ کورونامریضوں کی تعداد9ہزار70ہوگئی۔ لاک ڈائون کے باوجود پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بد ن اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں کوروناکےکنفرم مریضوں کی تعداد1ہزار448ہوگئی،، پنجاب میں ابتک 13کوروناکےمریض جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کوروناکے31مریض صحت یاب ہو کرگھرجاچکے ہیں۔