کورونا وائرس، ماحول کے لیے نعمت

کورونا وائرس، ماحول کے لیے نعمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کورونا نے آکر فضائی آلودگی کو کم کر دیا ، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فضائی آلودگی میں کمی کے اعداد و شمار بتا دیئے ہیں, گزشتہ دو ماہ کی بہ نسبت ماحولیاتی آلودگی میں کافی کمی واقع ہوئی ہے،گرین ہاوس گیسز میں کمی واقع ہو چکی ہے.
کورونا کی مہلک وبا انسانی جانوں کے لیے خطرہ لیکن ماحول کے لیے نعمت بن گئی،  پہلی بار لاہور میں  ایئرکوالٹی انڈکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 50 تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں ٹریفک کی کمی، فیکٹریوں کی بندش نےلاہور کو صاف کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا، آلودگی کے حوالے سے ایک ہفتے سے لاہور خطرناک زون سے باہر آگیا ہے۔

اسلام آباد میں  بھی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہو گئی,  فضائی آلودگی کم ہونے سے شہر کی خوبصورتی نکھر گئی ، نیلے آسمان کے نیچے سبزے سے ڈھکی پہاڑیوں نے مظر کو اور بھی دلکش بنا دیا ہے. 

انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فضائی آلودگی میں کمی کے اعداد و شمار بتائے ہیں کہ فضاء میں نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار جنوری میں 30 اعشاریہ 22 فروری میں 25 اعشاریہ 72 مارچ میں 12 اعشاریہ 93 ریکارکارڈ کی گئی ،فضاء میں PM2.5 یعنی مختلف نوعیت کے آلودگی کے ذرات کی مقدار میں بھی کمی ہوئی ہے،فضاء میں آلودگی کے ذرات کی مقدار جنوری میں 44 اعشاریہ 4 ،فروری میں 56 اعشاریہ 59 اور مارچ میں فضاء میں آلودگی کے ذرات کی مقدار 16 اعشاریہ 17 ریکارڈ کی گئی اسی طرح فضاء میں سلفر ڈائی آکسائیڈ کی مقدار جنوری میں 48 اعشاریہ 27 فروری میں 30 اعشاریہ 90 اور مارچ میں سلفر ڈائی آکسائیڈ کی مقدار فضاء میں 13 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے.
ماہر ماحولیات ڈاکٹر عمران خالد نے کہا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس اگر صفر سے 100 تک ہے توبہتر ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس یعنی ہوا میں آلودگی 150 سے بڑھ جائے تو سانس کی بیماریا پیدا ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ فضاء میں آلودگی تب تک کم ہوتی رہے گی جب تک آلودگی کے ذرائع قابو میں رہیں گے تاہم تمام ذرائع کے دوبارہ استعمال سے صورتحال چند ہی دنوں میں تبدیل ہو جائے گی ، ڈی جی انوائرمنٹ فرزانہ الطاف شاہ نے کہا کہ گرین ہاوس گیسز میں کمی واقع ہو چکی ہے،ہیوی ٹریفک بند ہونے، استعمال شدہ آئل سے آگ جلانے میں کمی کی وجہ سے فضائی آلودگی کم ہوئی ہے اور سولڈ ویسٹ کی مقدار میں کمی سے بھی فضاء بہتر ہوئی ہے.