حکومت کا ایک اور قرنطینہ سنٹر بنانے کا فیصلہ

حکومت کا ایک اور قرنطینہ سنٹر بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: نشترپارک سپورٹس کمپلیکس بند، قرنطینہ سنٹربنانے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں انٹرنیشنل ٹینس کورٹ میں قرنطینہ سنٹر قائم ہو گا۔
حکومت پنجاب نےایکسپوسنٹرکےبعد نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کوقرنطینہ سنٹرمیں تبدیل کرنےکےلیےکام شروع کردیا،، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں موجود ہوسٹل میں لوگوں کوآئسولیشن میں رکھا جائےگا، حکومت پنجاب نے پہلےمرحلے میں انٹرنیشنل ٹینس کورٹ کو قرنطینہ سنٹرمیں تبدیل کیا ہے، جس میں ایران سےآنےوالے67 زائرین کو رکھا گیا ہے.

زائرین میں 52 مرد10خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، تمام زائرین کے کورونا ٹیسٹ ملتان میں کیےگئےتھے۔آج تمام زائرین کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ آئے گی، ٹینس کورٹ کےقرنطینہ سنٹرمیں ڈاکٹراور پیرامیڈیکل سٹاف سمیت سکیورٹی کےلیےپولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اس سے پہلے وزیر اعلی عثمان بزدار کی سربراہی میں محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج ایکسپوسنٹر میں قائم 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کا دورہ بهی کیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، وزیر اعلی عثمان بزدار کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تعینات ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا روز بروز بڑهتا جارہا ہے۔ 24گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید 5مریض جاں بحق ہو گيے، مرنے والوں کی تعداد 50ہوگئی، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 سے تجاوز کرگئی، پنجاب میں سب سے زیادہ ایک ہزار 493 مریض، سندھ میں881، خیبرپختونخوامیں405 مریض، گلگت بلتستان میں 210، بلوچستان میں 191افراد زیرعلاج ہیں۔ اسلام آبادمیں82 مریض اور آزادکشمیر کے 15افراد میں وائرس کی تصدیق، پاکستان میں کورونا کے اب تک 257مریض صحت یاب ہوچکےہیں جبکہ 17کی حالت تشویشناک ہے۔

پوری دنیا میں کورونا نے تباہی مچا رکهی ہے۔اٹلی 15ہزار، 887ہلاکتوں کے ساتھ سرفہرست،  اسپین میں 12ہزار 641، امریکا میں مرنے والوں کی تعداد 9ہزار 618ہوگئی.  فرانس میں 8ہزار 78، برطانیہ میں 4ہزار 934، ایران میں 3ہزار 603افراد ہلاک،  چین میں 3ہزار 331،  نیدرلینڈ میں ایک ہزار 766،، جرمنی میں ایک ہزار 584افراد جان سے گئے۔