ایجوکیشن اتھارٹیزکے تمام افسران کواپنی لوکیشن گوکل میپ پرپن آوٹ کرنے کا حکم

ایجوکیشن اتھارٹیزکے تمام افسران کواپنی لوکیشن گوکل میپ پرپن آوٹ کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ سکول ایجوکیشن نےایجوکیشن اتھارٹیزکےتمام افسران کواپنی لوکیشن گوکل میپ پرپن آوٹ کرنے کا حکم دیدیا، ڈیوٹی کے اوقات کار میں تمام افسران کی لوکیشن کو مانیٹر کیا جائے گا، ڈیوٹی سے غائب افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

       تفصیلات کے مطابق پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ کا کوالٹی ایجوکیشن کی طرف ایک اور قدم، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران کو اپنی لوکیشن گوکل میپ پر پن آوٹ کرنے کا حکم دےدیا۔ احکامات پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، تمام اضلاع کے سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کو اپنے دفاتر کی لوکیشن بھی گوگل میپ پر پن آوٹ کرنا ہوگی۔

 پی ایم آئی یو ڈیوٹی کے اوقات کار میں تمام افسران کی لوکیشن کو مانیٹر کرے گا، دوران ڈیوٹی افسران کو اپنے ذاتی کام نمٹانے یا ڈیوٹی سے غائب ہونےکی اجازت نہیں ہوگی۔  مراسلہ میں خصوصی طور پرکہا گیا ہے کہ لوکیشن پن آوٹ نہ کرنیوالےافسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer