ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادکارہ میرا کا ایک اور نکاح سامنے آگیا

ادکارہ میرا کا ایک اور نکاح سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: اداکارہ میرا کی مشکلات میں روز بروز اضافہ، ایک اورمیرج سرٹیفکیٹ سامنے آگیا۔ اب کیا بنے گا میرا کا، میرا کا تکزیب نکاح کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کا تکزیب نکاح کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح پڑھوانے والا نکاح خواں بھی پیش ہوگیا۔ جس میں نکاح خواں نے کہا کہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح اسی نے پڑھوایا تھا۔

اب میرا کے دو نکاح نامہ منظر عام پر ہیں۔ جس میں ایک نکاح نامہ عتیق الرحمان کے ساتھ ہے اور دوسرا میرج سرٹیفکیٹ کیپٹن نوید کے ساتھ شادی کا ہے۔ جو امریکا میں انجام پائی تھی۔

یہ سرٹیفکیٹ اس وقت منظر عام پر آیا تھا۔ جب میرا کی کیپٹن نوید کے ساتھ مبینہ فحش ویڈیو اچانک منظر عام پر آگئی تھی۔ تو اس ایشو کو ختم کرنے کے لیے اس شادی کے سرٹیفکیٹ کو سامنے لایا گیا تھا۔ اب میرا کا عتیق الرحمان کے ساتھ مبینہ شادی کے  معاملے پر تکزیب نکاح کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ میرااگر پہلے سے شادی شدہ تھی، تو اس نے کیپٹن نوید سے شادی کیوں کی۔ اب میرا کے دو شادی کے نکاح نامہ سامنے آچکے  ہیں۔

دوسری جانب شوبز حلقوں میں  سوال کیا جارہا ہے کہ اصل نکاح نامہ کونسا ہے اور میرا کس کی بیوی ہیں ۔ میرا عتیق الرحمان کو اپنا شوہر منانے سے انکاری ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر میرا کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصدیق اسلام آباد میں امریکی قونصل خانے سے کروائی گئی تو اس سے مزید معاملات الجھ سکتے ہیں۔ اس ساری صورتحال میں کیپٹن نوید کا کیرئیر بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔