ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 20 روپے 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 307 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

 دوسری جانب وفاقی حکومت نے آج ڈیزل مہنگا اور پیٹرول سستا کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔

 پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اس کمی کے ساتھ ہی پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔