فرحان سعید:ساہیوال میں سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے دو پٹواریوں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا.
اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ماہم واحد نے دونوں پٹواریوں کی برطرفی کے احکامات جاری کیے۔
حکام کے مطابق سابق پٹواری محمد رفیق کے خلاف غفلت، نااہلی اور مس کنڈکٹ پر کارروائی کی گئی، جبکہ سابق پٹواری عزیر احمد کے خلاف جعلی انتقال اور سرکاری فیس میں خردبرد ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ کرپشن اور مالی بے ضابطگی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔