سٹی 42: خاتون اول آصفہ بھٹو نے بینظیر انسٹیویٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا دورہ کیا
خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ہمراہ بینظیر انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (BIUT) شہید بینظیر آباد کا دورہ، کیا ۔
اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے جدید سہولیات سے لیس روبوٹک سرجری، ڈائیلاسز سینٹر، ریڈیالوجی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا اور سینٹرل اسٹرلائزیشن سروسز ڈیپارٹمنٹ (CSSD) کا افتتاح بھی کیا۔
