ویب ڈیسک : ایبٹ آباد میں ڈمپر نے سکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا، خوفناک حادثے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
خوفناک حادثہ لیڈی گارڈن پارک کے قریب پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمی بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔