جنید ریاض: لاہور تعلیمی بورڈ میں چیئرمین ٹاکس فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود کی امتحانات کے حوالے سے پریس کانفرنس ، کہا کہ اب میٹرک کا امتحان 29 ستمبر کو لیا جائے گا۔
سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان بھی ہمراہ موجود تھے، ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز نعمان جمیل بھی ہمراہ موجود تھے۔
لاہور تعلیمی بورڈ میں چیئرمین ٹاکس فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود کا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات 10 ستمبر کو ہونا تھے،سیلاب کی وجہ سے 340 میں سے 113 امتحانی سنٹر متاثر ہوئے،اب میٹرک کا امتحان 29 ستمبر کو لیا جائے گا۔