علی رامے: ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرہ علاقوں کی رپورٹ طلب کرلی، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی خط لکھا دیا۔
سیلاب سے متاثرہ مواضعات کی تفصیلی مشترکہ سروے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی، رپورٹ میں زیرِ آب رقبہ، فصلوں کا نقصان اور مالی تخمینہ شامل ہوگا۔
سروے میں محکمہ زراعت، آبپاشی اور ریونیو افسران شریک ہوں گے، متاثرہ علاقوں کی فہرست SUPARCO سیٹلائٹ ڈیٹا سے تیار کیا جائے ۔
مالی نقصانات کا تعین کرنے کے لیے پروفارما بھی جاری کردیا گیا ، تمام اضلاع فوری رپورٹ فوری ارسال کریں گے ۔